Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یار جب اپنا بنایا یار نے

ابرؔ مرزاپوری

یار جب اپنا بنایا یار نے

ابرؔ مرزاپوری

یار جب اپنا بنایا یار نے

غیر سے رشتہ چھڑایا یارنے

چاند سا مکھڑا دکھایا یار نے

خود ہمیں حیراں بنایا یار نے

رب ارنی جب کہا میں نے اسے

لن ترانی تب سنایا یار نے

بطن ماہی میں رکھا یونس کو جب

اسم اعظم تب بتایا یار نے

اس کی یہ قدرت کریمی دیکھیے

نوح کو کیسا بچایا یار نے

صبر کرکے بس ذکر یا رہ گیے

سر پر آرا جب چلایا یار نے

ہو کے پہلے آپ ہی عاشق خود ہی

راستہ ہم کو بتایا یار نے

آنچ دوزخ کیوں نہ ہو ہم پر حرام

یار کا کلمہ پڑھایا یار نے

کیوں نہ خوش ہوں ہم وصال یار سے

یار سے ہم کو ملایا یار نے

کیوں نہ خوش ہوں ہم وصال یار سے

یار سے ہم کو ملایا یار نے

شمس تبریزی کجا تھا خود وہی

قم کہا مردہ جلایا یار نے

ہم کہیں گے حشر میں اب دیکھیے

میم کا پردہ اٹھایا یار نے

بخت خفتہ کیوں نہ ہو بیدار ابرؔ

پھر دوبارا گھر بسایا یار نے

تیرا حافظ ہے خدا ابرؔ حزیں

گو تجھے حافظ بنایا یار نے

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے