سرو خراماں سرمست راہی
سرو خراماں سرمست راہی
ہر نقشِ پا قابلِ سجدہ گاہی
نازک خرامی جادو نگاہی
قدموں پہ اُن کے قربان شاہی
وسعتِ داماں ظلِ الٰہی
آغوشِ رحمت عالم پناہی
عشوہ گرہ ہے یا کہ قیامت
رقصاں ہے عالم توبہ الٰہی
قسمت ہے اچھی سودا ہے اچھا
ان کی ادائیں میری تباہی
برہم نظر سے آفاق برہم
ساکن ہے انجم سوزاں ہے ماہی
مجھ میں سمایا ہے تو حرف جیسے
ظاہر ہے صورت باطن سیاہی
محشر میں ہوگی سامنے اُن کے
عذرِ محبت ہر عذر خواہی
ترچھی نگاہیں چلمن میں غمزے
بھاتی نظامیؔ کو ہے کج کلاہی
- کتاب : پیامِ عشق (Pg. 197)
- مطبع : خادم آستانہ بیت الامان، گنج شریف، مغل پورہ، لاہور
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.