آپ نے سامنے جب رکھا آئینہ
آپ نے سامنے جب رکھا آئینہ
آئینہ دیکھتا رہ گیا آئینہ
آئینہ شرم سے پانی پانی ہوا
بن گئی آپ کی ہر ادا آئینہ
سادگی بھی قیامت سے کچھ کم نہیں
سادگی ہے ترے حسن کا آئینہ
تو نے پھولوں کو گلشن میں روندا مگر
بن گیا تیرا ہر نقش پا آئینہ
میں بھی دیکھوں ادیبؔ ان کی جلوہ گری
جن کے پرتو سے دل بن گیا آئینہ
- کتاب : سخنوارن وطن (Pg. 69)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.