عشق پہ اعتماد کر حسن کی بے رخی نہ دیکھ
دلچسپ معلومات
نگاہ شوق
عشق پہ اعتماد کر حسن کی بے رخی نہ دیکھ
دل کے معاملات میں غم پہ نہ جا خوشی نہ دیکھ
فکرِ بہشت چھوڑ کر دانہ و دام سے گزر
منصبِ بندگی سمجھ، مقصدِ بندگی نہ دیکھ
دل کو ادب سکھائے جا، کچھ بھی ہو مسکرائے جا
تیرِ نگاہِ ناز کا، زخم گھڑی گھڑی نہ دیکھ
لاکھ حکیم مٹ گئے پر نہ یہ زخم بھر سکے
لطفِ شگفتگی اٹھا، رنگِ شکستگی نہ دیکھ
حسنِ ازل سے پوچھنا، عشق کی جرأتوں کا حال
اٹھ ہی گئی نگاہِ شوق، کہتے رہے سبھی نہ دیکھ
دل کی لگی میں ضبطِ غم کھیل نہیں ہے اے ادیبؔ
کثرتِ غم سے ہار کر تو نے بھی آہ کی نہ دیکھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.