Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جدھر بھی ساقیٔ مے خانہ آیا

افقر موہانی

جدھر بھی ساقیٔ مے خانہ آیا

افقر موہانی

MORE BYافقر موہانی

    جدھر بھی ساقیٔ مے خانہ آیا

    نظر رقص مئے و پیمانہ آیا

    کبھی کعبہ کبھی بت خانہ آیا

    سر منزل در جانانہ آیا

    ہوا اندازۂ بادہ پرستی

    سمجھ میں جب خط پیمانہ آیا

    ہجوم حشر ہے محو تماشا

    الٰہی کس کا یہ دیوانہ آیا

    مری ہستی کا پردہ سامنے تھا

    نظر جب جلوۂ جانانہ آیا

    عجب دیوانہ تھا دیوانہ ان کا

    جسے دیکھا نظر دیوانہ آیا

    وہاں بھی کر لیا سجدہ خدا کو

    کوئی جب راہ میں بت خانہ آیا

    معاذ اللہ نزاع دیر و کعبہ

    بحمد اللہ در مے خانہ آیا

    کریں سجدہ مجھے سب اہل محشر

    جو تم کہہ دو مرا دیوانہ آیا

    جو شب کو رہ گیا جلنے سے باقی

    حضور حسن وہ پروانہ آیا

    غم دوراں کا پھر کیا ذکر افقرؔ

    مئے رنگیں کا جب پیمانہ آیا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے