Font by Mehr Nastaliq Web

نیستی بستی ہے یارو اور بستی کچھ نہیں

افضل حسین اصدقی

نیستی بستی ہے یارو اور بستی کچھ نہیں

افضل حسین اصدقی

MORE BYافضل حسین اصدقی

    نیستی بستی ہے یارو اور بستی کچھ نہیں

    خود فراموشی ہے مستی اور مستی کچھ نہیں

    فکر اسباب جہاں کو ترک کرنا فقر ہے

    یفعل اللہ ما یشا اور درستی کچھ نہیں

    اہل دولت ہاتھ خالی اس جہاں سے چلے بسے

    ہاتھ خالی ہے فراغت تنگ دستی کچھ نہیں

    چند روزہ زندگی ہے یہ محل پختہ ہے کیا

    شہر خاموشاں ہے بستی اور بستی کچھ نہیں

    سب کچھ ہے حاصل اسی کو اس جہاں میں اے فقیرؔ

    جس کسی کے سامنے عالم کی ہستی کچھ نہیں

    مأخذ :
    • کتاب : Diwan-e-Afzal (Pg. 49)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے