نظر آیا رخ روشن کسی کا
نظر آیا رخ روشن کسی کا
ہوا ہے خوب ہی درشن کسی کا
نہیں ہیں بے سبب نیچی نگاہیں
چرا لائی ہے دل چتون کسی کا
نہیں رہنے کے وہ خلوت کے اندر
کہ بازی گاہ ہے آنگن کسی کا
ذرا ٹھکرا کے جانا جاتے جاتے
ترے کوچہ میں ہے مدفن کسی کا
کوئی اس جائے شاید آ رہا ہے
پتہ دیتا ہے یہ مسکن کسی کا
نکلتے ہیں جو گل بوٹے مہک کے
ملا ہے خاک میں جوبن کسی کا
جو پہنا کان میں بالا یہ بولا
تجھے ہے یاد بالا پن کسی کا
جسے دیکھا اسی کا دوست پایا
نہیں اے صحوؔ وہ دشمن کسی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.