ساقیا کیسا پلایا بھر کے تو پیمانہ آج
ساقیا کیسا پلایا بھر کے تو پیمانہ آج
تیرے دیوانہ کا عالم ہو گیا دیوانہ آج
کو بکو سے دیکھنے جاتے ہیں سب پیر و جواں
شہر میں شہرت ہوئی ہے آ رہا دیوانہ آج
گبروترسا عیش کرتے ہیں جہاں میں روز و شب
کعبۂ دل بن گیا ہے مومن و بت خانہ آج
فیصلہ ہوتا نہیں ہے مدعی ہے زور پر
روبرو حضار مجلس کے ذرا بلوانا آج
بھوکا پیاسا شام سے بیٹھا ہوں در پر آپ کے
جلد تنخواہ اب مجھے سرکار سے دلوانا آج
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.