جان تو رام ہوئی تن ہوا لچھمن ان کا
جان تو رام ہوئی تن ہوا لچھمن ان کا
ہم کیا کرتے ہیں دونوں ہی میں درشن ان کا
تن تنہا ہوں اکیلا ہوں قیامت ہے قریب
نام لیوا نہ رہا شیخ و برہمن ان کا
جو صدا انی انااللہ کی شجر سے نکلی
آگ لگ جائے اسے دیکھے جو جوبن ان کا
خود ہی کہتے ہیں کہ شہ رگ سے قریب آپ کے ہیں
لا مکاں میں ہے وہ کس واسطے مسکن ان کا
ڈھونڈتا ہے جو تجھے ڈھونڈ لے اپنے سے وہ آپ
خاکساری میں ملا صحوؔ کو مخزن ان کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.