Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مجھ پہ وہ گزری فروغ حسن جاناں دیکھ کر

احمد علی عشرت

مجھ پہ وہ گزری فروغ حسن جاناں دیکھ کر

احمد علی عشرت

MORE BYاحمد علی عشرت

    مجھ پہ وہ گزری فروغ حسن جاناں دیکھ کر

    گزری تھی موسیٰ پہ جو کچھ نور یزداں دیکھ کر

    لے کے آتا ہے قفس میرا ادھر صیاد کیوں

    دل تڑپ جاتا ہے دیوار گلستاں دیکھ کر

    بعد مردن بھی ہوئی مجھ کو نہ کچھ راحت نصیب

    روح پر صدمہ ہے قاتل کو پشیماں دیکھ کر

    مجھ کو اپنا خانۂ برباد آ جاتا ہے یاد

    آشیاں بلبل بیکس کو ویراں دیکھ کر

    ایک دن صیاد مجھ کو بھی دکھا دے دور سے

    کچھ تو ہو تسکین دیوار گلستاں دیکھ کر

    خفتگان خاک کی نیندیں اچٹتی ہیں حضورؐ

    چین سے چلئے ذرا گور غریباں دیکھ کر

    یہ ستم ہے بعد مردن بھی کہ وہ ظالم ہے خوش

    مدفن عشرت کو پامال رقیباں دیکھ کر

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے