Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

صبر کر واعظ ناداں ابھی جلدی کیا ہے

اخترؔ نگینوی

صبر کر واعظ ناداں ابھی جلدی کیا ہے

اخترؔ نگینوی

MORE BYاخترؔ نگینوی

    صبر کر واعظ ناداں ابھی جلدی کیا ہے

    کعبے بھی جائیں گے اٹھیں گے جو مے خانے سے

    جلوہ گر ہے کون کس کی جلوہ فرمائی ہوئی

    دیکھ کر حیرت زدہ چشم تمنائی ہوئی

    آئینہ ہے سامنے جس وقت تنہائی ہوئی

    یہ زمانہ سے نئی طرز خود آرائی ہوئی

    حشر میں فریاد ہوتی ہے یہ کس کے ظلم کی

    داور محشر یہ کس کی آج رسوائی ہوئی

    اس تمنا کی تمنا میرے دل میں کیوں نہ ہو

    جس تمنا کی تمنا بھی تمنائی ہوئی

    منتظر ہم ہیں قیامت آج اٹھتی ہے نہ کل

    ہے کسی کی ٹھوکروں کی وہ بھی ٹھکرائی ہوئی

    سجدۂ دیر و حرم مقبول ہوں گے یا نہیں

    اس طرف بھی اس طرف بھی ناصیہ سائی ہوئی

    حضرت اخترؔ کہاں چل دی وہ توبہ آپ کی

    شغل مے نوشی ہوا پھر بادہ پیمائی ہوئی

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 33)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے