Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بے نیازی سے کسی کی شوق پیہم دل میں ہے

اخترؔ نگینوی

بے نیازی سے کسی کی شوق پیہم دل میں ہے

اخترؔ نگینوی

MORE BYاخترؔ نگینوی

    بے نیازی سے کسی کی شوق پیہم دل میں ہے

    کس کشاکش میں پڑا ہوں جان کس مشکل میں ہے

    کیوں جلاتے ہو مجھے تم اب تو جلنے کے لئے

    شمع بھی محفل میں ہے پروانہ بھی محفل میں ہے

    ایک دن وہ تھا تمنا سے ہوا دم ناک میں

    ایک یہ دن ہے تمنا کی تمنا دل میں ہے

    کچھ ہے پیچیدہ بھی راہ شوق رہرو کے لئے

    کچھ مقدر کی کجی بھی جادۂ منزل میں ہے

    واقفیت ہے تو کہہ دو صاف میرے دل کی بات

    ورنہ میں تم کو بتا دوں کیا تمہارے دل میں ہے

    کیا پہنچتا دو قدم کی منزل مقصود پر

    رہ رووں کو لطف حاصل دورئ منزل میں ہے

    ملتے ہیں اخترؔ سے خود ہی ماہ وش زہرہ جبیں

    یہ کرامت کیا نئی اس مرشد کامل میں ہے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 34)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے