Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

پی چکے ہیں لے کے چشم یار سے پیمانہ ہم

اخترؔ نگینوی

پی چکے ہیں لے کے چشم یار سے پیمانہ ہم

اخترؔ نگینوی

MORE BYاخترؔ نگینوی

    پی چکے ہیں لے کے چشم یار سے پیمانہ ہم

    تھامنا لینا گرے اے لغزش مستانہ ہم

    حسب موقع جانتے ہیں مصرف میخانہ ہم

    شیشہ جب ٹوٹا بناتے ہیں اسے پیمانہ ہم

    جوش وحشت وحشیوں کو ہو تو سنوائیں تمہیں

    چاک دامن سے صدائے نعرۂ مستانہ ہم

    سر گزشت عشق اپنی ہے جہاں میں یاد گار

    اہل عالم کی زباں پر بن گئے افسانہ ہم

    اس طرف ظرف وضو ہے اس طرف جام سبو

    جائیں مسجد کو الٰہی یا سوئے مے خانہ ہم

    پائے مالی سے زمانے کے نہ یوں بھی بچ سکے

    ہیں الگ سب سے مثال سبزۂ بیگانہ ہم

    دے دیا دل ہو گیا عہد وفا جھگڑا چکا

    آپ اس میں اب کریں کچھ حجت بیجا نہ ہم

    کچھ ہے یاراں طریقت کو خبر بھی یا نہیں

    کر چکے ہیں ترک اخترؔ مشرب رندانہ ہم

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 34)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے