Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

زمیں طے کر کے گزرا آسماں سے

اخترؔ نگینوی

زمیں طے کر کے گزرا آسماں سے

اخترؔ نگینوی

MORE BYاخترؔ نگینوی

    زمیں طے کر کے گزرا آسماں سے

    کہاں انسان پہنچا ہے کہاں سے

    ہم اٹھیں کیا در پیر مغاں سے

    نہیں ہٹتیں گھٹائیں آسماں سے

    یہ چرخ پیر کچھ واقف نہیں ہے

    جوانی کا مزہ پوچھو جواں سے

    چھپی ہے ابر میں ڈر ڈر کے بجلی

    ہمارے نالہ آتش فشاں سے

    اسیری کا مزہ یہ کہہ رہا ہے

    قفس میں اڑ کے پہنچوں آشیاں سے

    ستم اب مجھ پہ دگنے ہو رہے ہیں

    زمیں کیا مل گئی ہے آسماں سے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 33)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے