Font by Mehr Nastaliq Web

تمنا ہے نہ حسرت ہے نہ کوئی مدعا دل میں

اخترؔ نگینوی

تمنا ہے نہ حسرت ہے نہ کوئی مدعا دل میں

اخترؔ نگینوی

MORE BYاخترؔ نگینوی

    تمنا ہے نہ حسرت ہے نہ کوئی مدعا دل میں

    مقامِ ہو نظر آتا ہے خاک اڑتی ہے کیا دل میں

    ہمارے اور ان کے فرق ہے کتنا بڑا دل میں

    یہاں ذوقِ وفا دل میں وہاں شوقِ جفا دل میں

    یہ گھر بھی مل گیے ہیں خوب ان کو ان کے مطلب کے

    رہا کرتے ہیں چشمِ شوق میں میری وہ یا دل میں

    علاجِ وحشتِ دل چارہ گر بیکار کرتے ہیں

    وہ کیا جانیں کہ ہم سوچے ہوئے بیٹھے ہیں کیا دل میں

    نہیں ایسا کوئی جیسا نڈر ہے وہ بتِ کافر

    کبھی بھولے سے بھی آتا نہیں خوفِ خدا دل میں

    سوئے دیر و حرم شیخ و برہمن ڈھونڈنے نکلے

    جو دیکھیں چشمِ بینا سے نظر آئے خدا دل میں

    ضرورت کیا بھری محفل میں ان سے صاف کہنے کی

    وہ خود ہی جان جاتے ہیں ہمارا مدعا دل میں

    خدا جانے خبر اس کی بھی کیوں کر ہوگئی ان کو

    کہا تھا ایک دن بھولے سے میں نے بے وفا دل میں

    ستارے بھی نہ ہوں گے اتنے ساتوں آسمانوں پر

    نظر آتے ہیں جتنے داغِ الفت جابجا دل میں

    بھویں بھی تن رہی ہیں خود بخود تیور بھی چڑھتے ہیں

    یہ کس کے قتل کا تم نے ارادہ کر لیا دل میں

    کیا اس شرط پر وعدہ انہوں نے دل میں آنے کا

    وہ کہتے ہیں خیال آنے نہ پائے دوسرا دل میں

    تمہاری رنجشِ بیجا بھی ہے کیا کیا ترقی پر

    کبھی ہیں جھڑکیاں لب پر کبھی ہو تم خفا دل میں

    بلانے آرزو پہنچی گیے ارمان لینے کو

    اب آئندہ خوشی تیری ہے تو آیا نہ آ دل میں

    کیا دم ناک میں کیا کیا ہجوم اضطرابی نے

    نہیں صبر و قرار و ضبط کا کوسوں پتا دل میں

    کبھی بن بیٹھتے ہیں رندِ میکش حضرتِ اخترؔ

    کسی دن جان لیتے ہیں وہ خود کو پارسا دل میں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے