Font by Mehr Nastaliq Web

کوئی سمجھے تو سمجھے کیا دلِ بے آسرا کیا ہے

عاکف حسین شاہ ولی

کوئی سمجھے تو سمجھے کیا دلِ بے آسرا کیا ہے

عاکف حسین شاہ ولی

MORE BYعاکف حسین شاہ ولی

    کوئی سمجھے تو سمجھے کیا دلِ بے آسرا کیا ہے

    ہمیں خود بھی نہیں معلوم آخر ماجرا کیا ہے

    ہمیں یہ وہم تھا لفظوں سے تسکیں مل ہی جائے گی

    مگر جو درد دل میں ہے وہی اصلِ صدا کیا ہے

    کسی نے پوچھ ہی ڈالا سخن آخر ہے کس شے کا

    ہمیں کہنا پڑا دل کے عذابوں کے سوا کیا ہے

    یہ دنیا ایک لمحہ ہے گزر جانا مقدر ہے

    عدم سے آئے تھے ہم بھی عدم ہی راستا کیا ہے

    کوئی سمجھے تو سمجھے ورنہ یہ اشعار سب بے سود

    دلِ مجبور نے پوچھا تو ہم نے کہہ دیا کیا ہے

    یہی کہتے رہے ہم بھی سخن کے نام پر نوشاؔ

    کہ اس دل کے سوا آخر یہاں اپنا رہا کیا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے