Font by Mehr Nastaliq Web

خاک صحرا کی اڑاؤں گا مجھے جانے دو

علی حسین اشرفی

خاک صحرا کی اڑاؤں گا مجھے جانے دو

علی حسین اشرفی

MORE BYعلی حسین اشرفی

    خاک صحرا کی اڑاؤں گا مجھے جانے دو

    کوئی دم اس دل بیتاب کو بہلانے دو

    سیر گلشن نہیں بے یار کے مجھ کو بھاتی

    اے رقیبو مرے گلرو کو ادھر آنے دو

    قیس لیلیٰ پہ ہوا شیفتہ اور تم پر ہم

    ہوں گے مشہور زمانے میں یہ افسانے دو

    جھکیں زلفیں رخِ تاباں کی بلا لینے کو

    ہوبہو جیسے گریں شمع پہ پروانے دو

    نہ پریشاں کو اے باد صبا کے جھونکو

    دوش پر کاکلِ خمدار کو بل کھانے دو

    جب سے آئے ہیں ترے نرگس مخمور نظر

    چھلکے جاتے ہیں مری آنکھوں کے پیمانے دو

    جان ہی پر جو بنے گی تو بنے کیا غم ہے

    اشرفیؔ ناز و کرشمہ اسے دکھلانے دو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے