مٹا نہ اس کو بس اے پائے ناز رہنے دے
مٹا نہ اس کو بس اے پائے ناز رہنے دے
نشان قبر کا کچھ امتیاز رہنے دے
دل گرفتہ کو حسرت نہیں رہائی کی
اسیر حلقۂ زلف دراز رہنے دے
ہوا کی شکل چل اے دل کسی کے کوچہ میں
بس اب خیال نشیب و فراز رہنے دے
مریض ہجر کا تجھ سے علاج کیا ہوگا
یہ جس طرح ہے اسے چارہ ساز رہنے دے
جہان عشق میں شہرت نہ اس کی ہو بریاںؔ
جنوں جو راز محبت کو راز رہنے دے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلدبارہویں (Pg. 47)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.