غور سے میرا جنون فتنہ ساماں دیکھیے
غور سے میرا جنون فتنہ ساماں دیکھیے
دوسرا بھی اک گریباں میں گریباں دیکھیے
موت بھی آتی نہیں وہ شوخ بھی ملتا نہیں
اپنی مشکل کس طرح ہوتی ہے آساں دیکھیے
اس قدر مشق تصور کی ضرورت ہے ہمیں
ہر گھڑی دل میں کسی کا روئے تاباں دیکھیے
کھینچ کر لائی عدم سے مجھ کو دنیا کی طرف
اب کہاں لے جائے یہ عمر گریزاں دیکھیے
چشم پوشی طالب دیدار سے اچھی نہیں
دل میں رہ جائے گا گھٹ کے دل کا ارماں دیکھیے
دست وحشت نے کیا دونوں کو کیسا تار تار
میرا دامن دیکھیے میرا گریباں دیکھیے
دیکھتے ہیں آپ کیا خوش ہو کے پھولوں کی بہار
دیکھنا ہے تو ہمارے زخم خنداں دیکھیے
مل گئے سب خاک میں اک روز ہم بھی ہوں گے خاک
اس نظر سے جانب شہر خموشاں دیکھیے
دل کو خاکستر کرے گا ضبط آہ آتشیں
باز اس سے آئیے انجام بریاںؔ دیکھیے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلدبارہویں (Pg. 48)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.