ذرا روئے تاباں سے پردہ ہٹا دیں
ذرا روئے تاباں سے پردہ ہٹا دیں
میرے خرمن دل پہ بجلی گرا دیں
نگاہوں کے مے خانے سے کچھ پلا دیں
نہیں تو گھٹاؤں کو پیچھے ہٹا دیں
عروس بہار آ رہی ہے چمن میں
قفس کو لہو رو کے رنگیں بنا دیں
نہ جانے وہ کس راہ سے ہو کے گزریں
دیار محبت میں سجدے بچھا دیں
وہ الطافؔ گھر میں ہمارے جو آئیں
خدا کی قسم گھر کو جنت بنا دیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.