Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جسے نہ ہوش ہو اپنا نہ غم کو غم جانے

امین سلونوی

جسے نہ ہوش ہو اپنا نہ غم کو غم جانے

امین سلونوی

MORE BYامین سلونوی

    جسے نہ ہوش ہو اپنا نہ غم کو غم جانے

    اسے سناتے ہیں نا حق خوشی کے افسانے

    متاع ہوش بھی جب لٹ چکی محبت میں

    مرے رفیق اب آئے ہیں مجھ کو سمجھانے

    ہمیں نے روشنی کی تھی اندھیری راہوں میں

    یہ اور بات ہے دنیا ہمیں نہ پہچانے

    غلط ہے شمع پہ الزام نا سپاسی کا

    خود اپنی آگ میں جلتے ہیں آپ پروانے

    بھری بہار میں جو کچھ گزر گئی مجھ پر

    اداس غنچے سنائیں گے اب وہ افسانے

    بنام امن ہے چہروں پر مصلحت کی نقاب

    کہ دشمنوں کو بھی اپنے نہ کوئی پہچانے

    کبھی کبھی تو وہ عالم امینؔ گزرا ہے

    کہ میرے جاننے والے مجھے نہ پہچانے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد نویں (Pg. 64)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے