Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہم ہیں مشہور زمانے میں وفاؤں کے لیے

امیر بخش صابری

ہم ہیں مشہور زمانے میں وفاؤں کے لیے

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    ہم ہیں مشہور زمانے میں وفاؤں کے لیے

    ہم نے بڑھ بڑھ کے قدم تیری جفاؤں کے لیے

    خوب دل کے کھول کے ارمان نکالو دل کے

    ہم جگر تان کے بیٹھے ہیں جفاؤں کے لیے

    اپنے تو عشق کفن پوش رہا کرتا ہے

    آپ کا حسن ہے مقبول اداؤں کے لیے

    دینے والا مجھے بن مانگے دیے جاتا ہے

    مجھ کو محتاج نہ رکھا ہے دعاؤں کے لیے

    مسجد و دیر و حرم کعبہ کلیسا چھوڑے

    کوچۂ یار کی پر کیف فضاؤں کے لیے

    چارہ گر تجھ کو ہے تشخیص مرض کا سودا

    ہم تو محتاج نہیں تیری دواؤں کے لیے

    ناز ہے تو یہ ہی اک ناز ہے ان پر اے امیرؔ

    ہم خفاؤں کے لیے وہ ہیں عطاؤں کے لیے

    مأخذ :
    • کتاب : کلام امیر صابری (Pg. 55)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے