Sufinama

مجھے سکون نہیں اور مجھے قرار نہیں

امیر بخش صابری

مجھے سکون نہیں اور مجھے قرار نہیں

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    مجھے سکون نہیں اور مجھے قرار نہیں

    بغیر تیرے میرے دلربا بہار نہیں

    بہشت میں پہنچ کر مجھے قرار نہیں

    یہ کوئی اور جگہ ہے دیار یار نہیں

    جبینِ شوق جھکی جا رہی ہے کیوں اس جا

    اے دل یہیں تو کہیں آستانِ یار نہیں

    لبوں پہ دم ہے نظر وقفِ در ہے دل بیتاب

    چلے بھی آؤ کہ اب تاب انتظار نہیں

    حریم ناز کے پردے ذرا اٹھا دیجے

    وہ بے قرار ہوں دم بھر جسے قرار نہیں

    کسی کی مست نگاہوں کا تاکنا توبہ

    کہ آج نرم میں کوئی بھی ہوشیار نہیں

    امیرؔ صابری پہنچے ہیں ایسی منزل میں

    جہاں ہے یار کا جلوہ خیالِ یار نہیں

    مأخذ :
    • کتاب : کلام امیر صابری (Pg. 45)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے