Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تمہارے آستاں کی جلوہ آرائی نہیں جاتی

امیر بخش صابری

تمہارے آستاں کی جلوہ آرائی نہیں جاتی

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    تمہارے آستاں کی جلوہ آرائی نہیں جاتی

    جبین شوق سے میری جبیں سائی نہیں جاتی

    امنڈ کر آ رہی ہیں مستیاں طیبہ کی جانب سے

    اے واعظ! میکشوں سے اب قسم کھائی نہیں جاتی

    ہزاروں خوبرو لاکھوں حسین آئے گیے اب تک

    میرے محبوب یکتا کی وہ یکتائی نہیں جاتی

    لگی میں پھر لگا دی ہے لگانے والے نے ایسی

    یہ ایسی آگ ہے جو آپ بھڑکائی نہیں جاتی

    بھلا عشق و محبت کی حقیقت کوئی کیا جانے

    طبیعت گر الجھ جائے تو سلجھائی نہیں جاتی

    نظر ملتے ہی محفل میں میری کھوئی گئی دنیا

    تعجب ہے وہاں بھی میری تنہائی نہیں جاتی

    امیرؔ صابری اس عشق میں مجھ کو محبت کی

    سمجھ کچھ ایسی آئی ہے جو سمجھائی نہیں جاتی

    مأخذ :
    • کتاب : کلام امیر صابری (Pg. 65)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے