Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تیرے جلوؤں سے ہے وہ کون جو بے ہوش نہیں

امیر بخش صابری

تیرے جلوؤں سے ہے وہ کون جو بے ہوش نہیں

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    تیرے جلوؤں سے ہے وہ کون جو بے ہوش نہیں

    طور والوں کو بھی آئی ابھی تک ہوش نہیں

    منزلِ عشق میں ہر گام پہ لکھا دیکھا

    وہ نہیں دید کے قابل جو کفن پوش نہیں

    جام پہ جام دیے جا مجھے منصور نہ جان

    جو بہک جائے گا پی کر میں وہ مینوش نہیں

    عالمِ ہستی میں دیکھا ہے یہ آ کر میں نے

    تیرے مستوں کے سوا کوئی بھی ذی ہوش نہیں

    میں وہ مجرم ہوں کہ جو رحم کے قابل ہی نہیں

    تیرے قربان کوئی تجھ سا خطا پوش نہیں

    ماتمِ دردِ محبت میں ہے ڈوبا بیٹھا

    بخدا بے وجہ کعبہ بھی سیاہ پوش نہیں

    یہ کسی مست نگاہوں کا تصرف ہے امیرؔ

    آج محفل جسے دیکھا اسے ہوش نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے