Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جب سے لگی ہے آنکھ بھی میری لگی نہیں

امیر بخش صابری

جب سے لگی ہے آنکھ بھی میری لگی نہیں

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    جب سے لگی ہے آنکھ بھی میری لگی نہیں

    یہ آتش فراق ہے رہتی دبی نہیں

    وہ جانے کیا ہیں دردِ محبت کی لذتیں

    جس کو تیری نگاہ کی برچھی لگی نہیں

    کر ڈالیں میں نے جیب و گریباں کی دھجیاں

    جوشِ جنونِ عشق ہے دیوانگی نہیں

    رکھنا قدم سنبھال کر نہ آشنائے راز

    کوچۂ عشق ہے یہ کوئی دل لگی نہیں

    اس کی نمازِ عشق کا سجدہ نہیں قبول

    جس کی جبیں حضور کے در پہ جھکی نہیں

    ہو جائے ان کی نظر عنایت تیری طرف

    پھر تو امیرؔ صابری کوئی کمی نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے