Font by Mehr Nastaliq Web

اب مجھے عشق کی پہچان ہوئی جاتی ہے

امیر بخش صابری

اب مجھے عشق کی پہچان ہوئی جاتی ہے

امیر بخش صابری

اب مجھے عشق کی پہچان ہوئی جاتی ہے

زندگی بے سر و سامان ہوئی جاتی ہے

بزمِ حیران ہے حیران ہوئی جاتی ہے

ہر نگاہِ تیری خمستاں ہوئی جاتی ہے

یہ تیری مست نگاہوں کا اثر ہے ساقی

ہر نگاہ صاحبِ عرفاں ہوئی جاتی ہے

آجا اس نور کے پردو سے نکل کر آجا

دید تیری میرا ایمان ہوئی جاتی ہے

دل تو پہلے ہی تیرے حسن کا دیوانہ ہے

جانِ جاں جان بھی قربان ہوئی جاتی ہے

ہائے کس ناز سے دامن کو بچا کر نکلے!

آج دنیا میری ویران ہوئی جاتی ہے

آج کس ناز سے بن ٹھن کے وہ نکلے گھر سے

ہر ادا زیست کا سامان ہوئی جاتی ہے

آ کے سینے میں جہاں بیٹھ گئی بیٹھ گئی

ہر نگاہ یار کی پیکاں ہوئی جاتی ہے

تیرے جلوؤں کا بھکاری ہے پچاری ہے امیرؔ

بت پرستوں میں عجب شان ہوئی جاتی ہے

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے