Sufinama

عجب ہے جانِ جاں انداز تیرا

امیر بخش صابری

عجب ہے جانِ جاں انداز تیرا

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    عجب ہے جانِ جاں انداز تیرا

    ہے ہر ذرہ میں پنہاں راز تیرا

    جو دیکھا طور پر موسیٰ نے جاکر

    وہ تھا حسنِ سراپا ناز تیرا

    زلیخا کو کیا جس نے پریشاں

    تیرے صدقے وہ تھا اک ناز تیرا

    تیری شانِ تغافل پہ ہے صدقے

    دل و جاں سے شہیدِ ناز تیرا

    ہزاروں نیم جاں اور لاکھوں بسمل

    اثر ہے یہ نگاہِ ناز تیرا

    کسی کی نذر میں سرنذر کر دے

    محبت میں یہ ہو آغاز تیرا

    جہاں چاہے وہاں کعبہ بنا لے

    یہ جذبہ ہے جبینِ ناز تیرا

    تو مجھ میں اور میں تجھ میں سمایا

    تو میرا اور میں ہوں راز تیرا

    ہے زاہد کو عبادت پر بھروسہ

    امیرؔ صابری کو ناز تیرا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے