Sufinama

نگاہوں میں بھری وہ شوخیاں ہیں

امیر بخش صابری

نگاہوں میں بھری وہ شوخیاں ہیں

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    نگاہوں میں بھری وہ شوخیاں ہیں

    تڑپتی ہر ادا میں بجلیاں ہیں

    خبر آنے کی ان کے دے رہی ہیں

    نزع میں آ رہیں جو ہچکیاں ہیں

    میرا ایمان لوٹے جا رہی ہیں

    یہ کس کافر ادا کی شوخیاں ہیں

    وہ اس انداز سے پردے سے نکلے

    کہ چھائیں ہر طرف رعنائیاں ہیں

    خدا رکھے سلامت دردِ الفت

    بڑی راحت فضا تنہائیاں ہیں

    میں اس انداز سے محشر میں آیا

    میرے آگے میری رسوائیاں ہیں

    تصور میں ہوئے وہ جلوہ افگن

    نگر میں کوندھتی پھر بجلیاں ہیں

    امیرؔ صابری پر پیارے صابر

    بہت آقا کرم فرمائیاں ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے