Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ساقی پلا دے اب تو جو کچھ بچی کچی ہے

امیر بخش صابری

ساقی پلا دے اب تو جو کچھ بچی کچی ہے

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    ساقی پلا دے اب تو جو کچھ بچی کچی ہے

    پنہاں تیری نگاہ میں مستوں کی زندگی ہے

    تیرے ہی ہاتھ سے اب پینے کی ٹھان لی ہے

    ایسی لگی ہوئی ہے جو نہ کہیں بجھی ہے

    تیری ادا پہ مرنا تیری رضا پہ جینا

    اپنی خوشی وہی ہے جو یار کی خوشی ہے

    اس رازِ بندگی سے تو آشنا نہیں ہے

    یہ بندہ پروری بھی بندے کی بندگی ہے

    سازِ حیات ساقی اک بار چھیڑ دے پھر

    میری خودی کا نغمہ محتاج بے خودی ہے

    مستی میں جھوم کر یوں سجدے پکارتے ہیں

    جس جا جبیں جھکی ہے وہاں ختمِ بندگی ہے

    پینے کا تب مزا ہے بیت الحرام پی تو

    چھپ کر امیرؔ پینا توہینِ میکشی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے