Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہے دیکھی شان جو شانِ سکندری دیکھی!

امیر بخش صابری

ہے دیکھی شان جو شانِ سکندری دیکھی!

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    ہے دیکھی شان جو شانِ سکندری دیکھی!

    گدائی دیکھی تیرے در کی قیصری دیکھی

    جو با خطا ہیں یہاں بے خطا نظر آئیں

    تیرے کرم میں چھپی بندہ پروری دیکھی

    جسے بھی دیکھا اسے کر لیا وہیں اپنا

    تیری نگاہ میں جاناں یہ دلبری دیکھی

    وہ ہو گیے ہیں دل و جاں سے غلامِ حضور

    جنہوں نے احمدِ سرور کی سروری دیکھی

    انہیں تو کر دیا آزاد دونوں عالم سے

    کہ جن کی سمت نگاہ ایک سر سری دیکھی

    لہو کے قطروں میں جذبات ہی انا الحق کے

    یہ تیرے مستوں میں پُرکیف خود سری دیکھی

    میں کیا کہوں میری آنکھوں کو کیا نظر آیا

    امیرؔ صابری جب شانِ صابری دیکھی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے