امیروں کو ہے گر امیری پہ ناز
امیروں کو ہے گر امیری پہ ناز
فقیروں کو بھی ہے فقیری پہ ناز
جو زلف سیہ میں ہوا ہے اسیر
وہ کرتا ہے اپنی اسیری پہ ناز
حکومت پہ نازاں تھے جو اس قدر
گیا اڑ سب ان کا تغیری پہ ناز
خدا نے جسے پیر و مرشد کیا
تھے اس کو کچھ اپنی پیری پہ ناز
مجھے دست بیع اپنا کر لے ترابؔ
کروں میں تری دستگیری پہ ناز
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.