Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جبیں پر قشقۂ آرائی تو دل میں کفر سامانی

امیرالدین جے پوری

جبیں پر قشقۂ آرائی تو دل میں کفر سامانی

امیرالدین جے پوری

MORE BYامیرالدین جے پوری

    جبیں پر قشقۂ آرائی تو دل میں کفر سامانی

    ارے او نامسلماں اس پہ دعوائے مسلمانی

    ارے او مٹنے والے خاک کے ذروں میں مل مل کر

    ہوئی ہے تیرے ہی قدموں سے تعمیرِ جہاں بانی

    ارے او دست پروردہ ذبیح اعظمِ حق کے

    تیری فطرت میں کیوں باقی نہیں اب ذوقِ قربانی

    ارے دامن ترا اور ایک ٹکڑے کے لئے پھیلے

    ترے ہی در پہ ہوتی تھی کبھی قیصر کی مہمانی

    یہ کیا ہے اس نئی رو میں بہا جاتا ہے کیوں ایسا

    کبھی پہلے بھی ساحل تک تری آئی تھی طغیانی

    ارے او تاج رکھنے والے سر پہ آدمیت کے

    ترے ہی در پہ ہوتی تھی کبھی قیصر کی مہمانی

    ارے ہشیار ہو اٹھ خواب سے ڈاکو کلیسا کے

    چرا کر بھاگے جاتے ہیں تری آیاتِ قرآنی

    نہ باتوں میں اثر باقی نہ نالوں میں اثر باقی

    مگر باقی ہے اے ظالم وہی تیری غزل خوانی

    بروں آ از چمن گر نغمہائے خوش نمی داری

    کہ نعشِ بلبلِ خاموش افزا ید پریشانی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے