مجاز سے جو حقیقت کا ہم نے کام لیا
مجاز سے جو حقیقت کا ہم نے کام لیا
بتوں کی دیکھ کے صورت خدا کا نام لیا
سوائے خون جگر کے ملی نہ اور شراب
مثال لالہ بہ کف جب سے ہم نے جام لیا
صنم کی دیکھ کے محراب ابروے خم دار
گرا تھا سجدے کو پر مجھ کو حق نے تھام لیا
قضا کے پنجے سے چھوٹا نہیں کوئی ہرگز
جو صبح اس سے بچے تو بہ وقت شام لیا
عجب ہے فقر کا عالم کہ ہم نے یاں اصغرؔ
خودی کو بھول گئے جب خدا کا نام لیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.