Sufinama

خواب میں ان کو جا کے دیکھ لیا

امجد حیدرآبادی

خواب میں ان کو جا کے دیکھ لیا

امجد حیدرآبادی

MORE BYامجد حیدرآبادی

    خواب میں ان کو جا کے دیکھ لیا

    ان کو ان سے چھپا کے دیکھ لیا

    نہ چھپے میری آنکھ سے نہ چھپے

    تم نے خود کو چھپا کے دیکھ لیا

    میرے دل سے کبھی نکل نہ سکے

    تم نے دامن چھڑا کے دیکھ لیا

    تم سے ملنے کی آرزو نہ گئی

    خاک میں بھی ملا کے دیکھ لیا

    نہ رکھا تم نے ایک دن بھی قدم

    ہم نے آنکھیں بچھا کے دیکھ لیا

    نہ لگا جی کس جگہ نہ لگا

    ہر جگہ جی لگا کے دیکھ لیا

    اے غضب غم یہاں بھی آ پہنچا

    محل اونچے بنا کے دیکھ لیا

    میری دیوانگی کا کیا کہنا

    رخ سے پردہ ہٹا کے دیکھ لیا

    حاصل عمر کا پتہ نہ چلا

    عمر ساری گنوا کے دیکھ لیا

    خاک حاصل ہوا نہ اے امجدؔ

    ہر طرف خاک اڑا کے دیکھ لیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے