اس جہاں میں بلا شبہ ہوں میں
اس جہاں سے مگر جدا ہوں میں
آپ بھی جان لیں کہ کیا ہوں میں
جلتا بجھتا ہوا دیا ہوں میں
خامیاں مجھ میں بھی ہزاروں ہیں
کب کہا میں نے پارسا ہوں میں
آپ نے جو کہا حقیقت ہے
عشق میں مبتلا ہوا ہوں میں
حل نکالا نہیں گیا جس کا
حیرت انگیز مسئلہ ہوں میں
مجھ سے اُمید کیا کرے کوئی
ایک بجھتا ہوا دیا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.