در اپنا جب اس پر ہار دیا میں نے
خط اس کو تب پہلی بار دیا میں نے
ان کو میری قدر نہیں اور ان کے لئے
جیتے جی ہی خود کو مار دیا میں نے
ڈھونڈھ رہا ہوں جن کو شہرت کی خاطر
چلتے چلتے راه میں ہار دیا میں نے
اس کے ہونٹھوں پر مسکان سجانے کو
جانے کیا کیا اس پر وار دیا میں نے
نام تمہارا لے کر بھٹکا صحرا میں
بولو کس کو اتنا پیار دیا میں نے
میرے سوا بھی چاہیں گے کچھ لوگ تمہیں
بھولو گے کیسے جو خمار دیا میں نے
اس کے عشق میں پاگل ہو کر اے اظہارؔ
جان نہ جانے کیوں بیکار دیا میں نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.