ہوگا کرم جو اس دل بیمار پر ترا
لکھ دوں گا نام میں در و دیوار پر ترا
مجھ بے قصور کو تبھی دینا کوئی سزا
ہو سخت فیصلہ جو گنہ گار پر ترا
یہ پھول اس لیے میں بچھاتا ہوں راه میں
بھولے سے بھی نہ پیر پڑے خار پر ترا
ساحل مجھے نصیب بھلا ہوگا کس لیے
کشتی پہ حق ترا ہے تو منجھدار پر مرا
ہر اک ورق پہ تیری ہی تعریف کیوں نہ ہو
قبضہ خبر پہ ہے ترا اخبار پر ترا
تونے مجھے جو اپنا کہا ہے مرے صنم
جادو سا ہو گیا دل اظہارؔ پر ترا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.