Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

پیت میں کالی کملی والے حالت ہے یہ برہن کی

انجم وزیرآبادی

پیت میں کالی کملی والے حالت ہے یہ برہن کی

انجم وزیرآبادی

MORE BYانجم وزیرآبادی

    پیت میں کالی کملی والے حالت ہے یہ برہن کی

    رین اندھیری ویاکل من ہے نیند سدھاری نینن کی

    تیری دیا سے دین دیالو مکتی ہوگی پاپن کی

    اپنے پاپ کی کالی ریکھا چھب دھارے ہے ناگن کی

    بوجھ نہیں ہے من کو دھن کا آس نہیں ہے جیون کی

    روپ پہ تیرے تن من واروں پیاسی ہوں میں درشن کی

    دونوں کا ہو گیان برابر شکتی کب ہے پاپن کی

    ہر کی باتیں ساجن جانے ہر جانے ہے ساجن کی

    آیا سندیسہ جب برہن کو پی کی نگریا آنے کا

    ساری دشا تھی بدلی بدلی من کی گھر کی آنگن کی

    من کا حال نہ پوچھ سکھی ری جل بن جیسے مچھلی ہو

    نین سے اب تو لاگی جھڑی ہے سانجھ سویرے ساون کی

    نیل گگن کے سندر تارے دھرتی کے یہ کومل پھول

    دونوں جگ میں لیلا ہے یہ تیرے ہی شبھ چرنن کی

    بن کے جوگن اب اے سجنی دیس پیا کے جاؤں گی

    کایا ماٹی کر دوں گی میں پا کر چوکھٹ ساجن کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے