Font by Mehr Nastaliq Web

تقویٰ کو چھوڑ چھاڑ کے گھبرا کے پی گیا

انور انبوری

تقویٰ کو چھوڑ چھاڑ کے گھبرا کے پی گیا

انور انبوری

MORE BYانور انبوری

    تقویٰ کو چھوڑ چھاڑ کے گھبرا کے پی گیا

    توبہ کو توڑ تاڑ کے تھرا کے پی گیا

    دختِ جوان تاک کو بہلا کے پی گیا

    بل کھا کے پی گیا کبھی لہرا کے پی گیا

    دستِ حنا نے ساغر و مینا کیا جو پیش

    محفل میں مثلِ شمعِ نو مسکا کے پی گیا

    خورشیدِ مہ لقا کی نگاہِ شراب کیش

    مثلِ شفق وہ جام میں تھرا کے پی گیا

    ہر سو صدائے نفسی تھی ہر گام العطش

    اپنے ہی سائے سے بھی وہ گھبرا کے پی گیا

    ہیں پارسا و عابد و زاہد مگر میں آج

    پیر مغاں کے غمزہ میں شہ پا کے پی گیا

    ہے دامنِ دراز مگر دست و پا ہی شل

    ساقی کے پائے ناز پہ سر لا کے پی گیا

    مجھ رند و بد خمار کو پابوسی بھی نصیب

    زاہد جلو میں بیٹھ کے لہرا کے پی گیا

    ہو غرق مئے تمام یہی آرزو مری

    چھلکا کے پی گیا کبھی برسا کے پی گیا

    برسائی جو شراب کھلے لہلہائے گل

    لایا صراحی جام وہ مسکا کے پی گیا

    گر آ گیا بھی ہوش زمانے سے کیا مجھے

    دنیا ئے پُر فریب کو ٹھکرا کے پی گیا

    ساغر نہیں شراب نہیں اوک بھی معاف

    ان کی نگاہِ ناز کو تھرا کے پی گیا

    زاہد و رند و برہمن و شیخ تشنہ کام

    میں جام اس کے جام سے ٹکڑا کے پی گیا

    مارا کبھی ہے شیخ نے اسلاف نے کبھی

    آخر مرے حبیب کے در آکے پی گیا

    حسنِ تمام ساغر و مینا میں ہے حلول

    ہر قطرہ میں وہ جلوۂ مہ پا کے پی گیا

    تھیں رحمتِ تمام کی ساری لطافتیں

    ساقی کی اک ادا میں جو لہرا کے پی گیا

    پیری میں بھی شباب کی باتیں کہیں رہیں

    انورؔ بوقتِ شام یوں بل کھا کے پی گیا

    مأخذ :
    • کتاب : بادۂ کہن (Pg. 83)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے