یہ خط نہیں سدائے دل درد مند ہے
یہ خط نہیں سدائے دل درد مند ہے
اے بے وطن کا پیار لفافے میں بند ہے
وہ کیا کرے گا لے کے دو عالم کی راحتیں
جس کو تمہاری یاد میں رونا پسند ہے
ساقی شراب انڈیل کہ چھٹ جائیں ظلمتیں
سورج کی روشنی تری بوتل میں بند ہے
تیرے ہی نقش پا کی بدولت سہی مگر
دنیا کے سامنے تو مرا سر بلند ہے
انورؔ کے پاس دل بھی ہے سجدہ بھی اشک بھی
اے صاحب جمال تجھے کیا پسند ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.