سنا جب باغ میں شور عنادل
دھڑک اٹھا مرا نا آشنا دل
نہیں سنتا مری اب تو مرا دل
اسی کوچے میں دیکھو پھر چلا دل
کہا کرتے ہو جب تم ہوں میں عادل
تو واپس کیوں نہیں کرتے مرا دل
نہایت کشمکش میں میں پڑا ہوں
خفا وہ دل سے ہیں مجھ سے خفا دل
عجب کوچہ ہے قاتل کا ہمارے
پڑے ہیں جا بجا سر جا بجا دل
حسینوں کی ادا پر مر رہا ہوں
خدا نے دے دیا ہے چلبلا دل
اسی در پر پڑے رہتے تھے تم عرشؔ
اسی سے مانگو اپنا چلبلا دل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.