گدا کا نہ ہوگا پتہ شاہ کا
رہے گا فقط نام اللہ کا
فنا کی وہ منزل ہے او بے خبر
نشاں کوہ کا ہے نہ ہے کاہ کا
جو ڈوبا تری چاہ میں او پری
اسی کو ملا ہے مزا چاہ کا
عجب کشمکش میں ہوں اے ضبط غم
نہ گریہ کا یارا نہ ہے آہ کا
عدم میں بھٹکتا پھرا قافلہ
نہ منزل سے پایا پتا راہ کا
میں منہ دیکھ کر رو پڑا ان کا عرشؔ
دبایا گلا ضعف نے آہ کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.