غم حیات کی منزل سے پار ہو جاؤں
غم حیات کی منزل سے پار ہو جاؤں
جو بے قرار ہیں ان کا قرار ہو جاؤں
خزاں کے دور نے جھلسا کے رکھ دیا ہے مجھے
بہار آئے تو نذر بہار ہو جاؤں
ملے جو ساقی جاناں کے ہاتھ سے ساغر
قسم خدا کی میں نذر خمار ہو جاؤں
دیار عشق و محبت ہے چل ادب سے یہاں
ٹھہر نسیم گل نو بہار ہو جاؤں
حسین ابن علی کی محبتوں کے نثار
سلام جب بھی پڑھوں اشک بار ہو جاؤں
حضور جن سے کیا کرتے تھے حجاب ارشدؔ
انہیں کیا صدقہ ملے پردہ دار ہو جاؤں
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 67)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.