Font by Mehr Nastaliq Web

تنہا ہوں مگر دل میں ہے احساس خدا کا

ارشد مینانگری

تنہا ہوں مگر دل میں ہے احساس خدا کا

ارشد مینانگری

MORE BYارشد مینانگری

    تنہا ہوں مگر دل میں ہے احساس خدا کا

    کیوں خوف رہے مجھ کو زمانے کی جفا کا

    ٹوٹی ہیں مشکلات ہزاروں مرے دل پر

    لیکن ٹلیں ہیں ایسے کہ جھونکا تھا ہوا کا

    کتنے شریف زادوں نے پیچھا کیا مگر

    پایا ہر ایک گام پہ کردار وفا کا

    لٹتی ہے تو لٹ جائے، مرے نام کی شہرت

    مضمر ہے مری ذات میں کردار بقا کا

    منظور جو ہوگا اسے وہ ہو کے رہے گا

    ارشدؔ وہی مالک ہے سزا اور جزا کا

    مأخذ :
    • کتاب : ابرنیسان (Pg. 236)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے