مصیبت پر مصیبت جھیلتے ہیں دکھ بھی سہتے ہیں
مصیبت پر مصیبت جھیلتے ہیں دکھ بھی سہتے ہیں
مگر اس پر بھی اپنی شان سلطانی نہیں جاتی
ابھی غم دور ہو سب کا مسرت سب کو ہو حاصل
مگر اہل خرد کی بات ہی مانی نہیں جاتی
فقط اک بار دیکھی تھی جھلک پردے ہی پردے ہیں
مگر آنکھوں سے وہ تصویر نورانی نہیں جاتی
اسدؔ یہ جان لو تم رنگ لائے گی ضرور اک دن
کسی مظلوم کی بیکار قربانی نہیں جاتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.