Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بوئے خوش دیتا ہے محفل میں پسینا یار کا

اسیر لکھنوی

بوئے خوش دیتا ہے محفل میں پسینا یار کا

اسیر لکھنوی

MORE BYاسیر لکھنوی

    بوئے خوش دیتا ہے محفل میں پسینا یار کا

    عطر کھینچا خوب گرمی نے گل رخسار کا

    غیر کیوں کرتا ہے وصف اس ابروئے خم دار کا

    باندھنا نا مرد کو زیبا نہیں تلوار کا

    برگ نخل طور ہلتے ہیں تو آتی ہے صدا

    آنکھ کر پیدا اگر ہو حوصلہ دیدار کا

    مرد عالی قدر سے دنیا کرے گی کیا خلش

    پائے راکب کو نہیں رستے میں کھٹکا خار کا

    آنکھ کا حلقہ بجائے طوق گردن چاہیے

    ہوں میں دیوانہ کسی کی نرگس بیمار کا

    صحن محشر سے ہمیں کرتے ہیں باہر کیوں ملک

    ہم بھی آئے ہیں تماشا دیکھنے بازار کا

    ہیں تماشائی جو گلزار محبت کے اسیرؔ

    پھل سر منصور کو کہتے ہیں نخل دار کا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے