Sufinama

گر خدا کعبہ میں رہتا ہے تو بت خانے میں کون

اصغر نظامی

گر خدا کعبہ میں رہتا ہے تو بت خانے میں کون

اصغر نظامی

MORE BYاصغر نظامی

    گر خدا کعبہ میں رہتا ہے تو بت خانے میں کون

    ہر ہے گنگا جل میں تو زمزم کے پیمانے میں کون

    قیس کو جب لے چلے بستی کی جانب یوں کہا

    لیلیٰ آبادی میں رہتی ہے تو ویرانے میں کون

    دار پر اس کو چڑھایا پر نہ یہ سمجھا کوئی

    تھا انا الحق کہہ رہا منصور دیوانے میں کون

    کس سے باتیں کر رہا ہے مجھ کو بھی زاہد دکھا

    چھپ کے بیٹھا ہے تیری تسبیح کے دانے میں کون

    ہو کے تم پیر مغاں مسجد کو اصغرؔ چل دئے

    یہ تو بتلاؤ کہ اب جائے گا مے خانے میں کون

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے