عشق پر رنگ ترے حسن کی یکتائی کا
عشق پر رنگ ترے حسن کی یکتائی کا
کوئی کیسے نہ ہو شیدا ترے شیدائی کا
تو نے سجدے کئے سجدوں پہ مگر فخر نہ کر
ابھی باقی ہے سوال اس کی پذیرائی کا
آگ کیا پانی کی ساتھی ہے ہٹا دو اس کو
عشق کے ساتھ میں کیا کام ہے دانائی کا
لینے آئی ہے قضا جانا ہے محبوب کے گھر
آج ماتم نہیں موقع ہے یہ شہنائی کا
اس سے ملنا ہے مگر کیسے ملو گے شبنمؔ
کب کہاں ہے وہ ٹھکانہ نہیں ہرجائی کا
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 28)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.