ہر کسی کو دیکھو مت تم ہوگا نقصان جمال
ہر کسی کو دیکھو مت تم ہوگا نقصان جمال
مصطفیٰ کی سمت دیکھو دیکھو فیضان جمال
خلق میں اطوار میں کردار میں اوصاف میں
مصطفیٰ کی ذات ہے معیار میزان جمال
حشر میں برسیں گی رحمت کی گھٹائیں جھوم کر
ابر بن کر چھائیں گے گیسوئے سلطان جمال
فرش پر غش کھائیں موسیٰ عرش پر پہنچیں حضورؐ
ہے ادھر شان جلالی اور ادھر شان جمال
مصطفیٰ سے بڑھ کے کوئی خوب صورت ہی نہیں
ہے نبی کی داستاں کو زیب عنوان جمال
جن سے رب راضی ہوا اور جن سے خوش ہیں مصطفیٰ
ان کے ہی سینے میں رکھا رب نے قرآن جمال
مصطفیٰ کی آل کا احسان ماجدؔ کچھ نہ پوچھ
کربلا میں نذر دیں ہے سارا بستان جمال
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 161)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.